محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں بسنت کے دوان لیزر لائٹ کےاستعمال پر دفعہ 144 نافذ کردیا۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دنوں میں ایئر پورٹ کے اطراف میں لیزر لائٹ ، پراجیکٹر لائٹ اور آسمان کو متاثر کرنے والی لائٹس پر پابندی ہوگی۔
بسنت سے قبل پنجاب حکومت کا اہلیان لاہور کیلئے بڑا اعلان
ایئرپورٹ کے گرد 5 کلو میٹر کی حدود میں پابندی کا اطلاق ہوگا ،ہوائی اڈوں کے اردگرد لیزر لائٹس کی فروخت اور استعمال 3ماہ کیلئے بند ہوگا۔
لیزر لائٹس سے جہازوں کی پرواز اور لینڈنگ کے دوران خطرات لاحق ہوتے ہیں،لیزر لائٹس سے ہوائی حادثات کے خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی۔
