• LIVE
    TUE MAR 31 2026 | 10:45 AM

    مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ، فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

    بارش برسانے والا مضبوط مغربی سسٹم آج شام بلوچستان میں داخل ہو گا ، محکمہ موسمیات
    مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ، فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

    ملک کے مختلف شہروں میں 24 سے 30 مارچ تک شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مضبوط مغربی سسٹم آج 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہو گا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کرکے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

    بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار ، خیبر پختونخوا کے چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔

    کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • FRI APR 24 2026 | 04:51 PM

    ماہرہ خان کا کرش کون ہے؟ اداکارہ نے دلچسپ جواب دے دیا

    گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

    ماہرہ خان سے ٹاک شو کے سوال و جواب کے سیشن میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ پورے پاکستان کی کرش ہیں، لیکن آپ کا کرش کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔

    ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کا آغاز کردیا

    انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ یہ توقع نہیں رکھتیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری بالکل ہالی ووڈ کی طرز پر کام کرے، لیکن کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی حد تک گزارا کر لیتے ہیں، مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    عید سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کی نسبت زیادہ پسند ہے۔

    فضا علی کا دوسری شادی کا اعلان، تصاویر شیئر کر دیں

    اپنے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دیے تھے، جو ان کے لیے یادگار لمحہ تھا

  • FRI APR 24 2026 | 04:51 PM

    امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    جعلی خبروں کے ذریعے تیل کی منڈی پر اثر ڈالا گیا،ایرانی حکومت سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے،محمد باقر

    اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقرنے واضح کیا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،عوام چاہتے ہیں ایران پر جارحیت کا سبق آموز اور مکمل سزا دی جائے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے تیل کی منڈی پر اثر ڈالا گیا،ایرانی حکومت سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امریکا ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ترکیہ،مصراور پاکستان متحرک

    دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ کچھ دوست ممالک کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ، امریکا نے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست کی تھی۔

    ایران نے پیغامات کا مناسب اور اصولی مؤقف کے مطابق جواب دیا،آبنائے ہرمز اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    امریکی صدر کا ایرانی پاور پلانٹ اور انفرااسٹرکچر کیخلاف 5 دن کیلئے حملے ملتوی کرنے کا حکم

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کے ہولناک نتائج ہوں گے۔

  • FRI APR 24 2026 | 04:51 PM

    ہائی آکٹین استعمال کرنے پر افسران خود ادائیگی کریں گے، حکومت کا فیصلہ

    حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی اور تقریباً ساٹھ فیصد گاڑیوں کو محدود کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے

    حکومت پاکستان نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

    یہ فیصلہ ہائی آکٹین ایندھن پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر دو سو روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے کو سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین ایندھن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی صورت اس ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو اس کی ادائیگی متعلقہ افسر یا صارف کو ذاتی طور پر کرنا ہو گی۔

    یہ اقدام حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے وسیع تر کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔

    اس سے قبل حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی اور تقریباً ساٹھ فیصد گاڑیوں کو محدود کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

    تمام وفاقی وزارتوں، اداروں اور ذیلی محکموں کو نئی پالیسی پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی توانائی بچت اور کفایت شعاری کے متعدد اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں، جن میں سرکاری دفاتر کیلئے چار روزہ ورک ویک کی تجویز بھی شامل ہے۔

    ادھر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جہاں ایک جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، وہیں دوسری جانب ایرانی تیل کی ممکنہ فراہمی نے مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔

    اداکارہ جلد ہی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں گی

    ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی پروگرام کے دوران عثمان وزیر نے بتایا کہ ہانیہ عامر اس وقت باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں اور باکسنگ میں غیر معمولی دلچسپی اور صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

    فضا علی کا دوسری شادی کا اعلان، تصاویر شیئر کر دیں

    باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ ایک ماہر فائٹر ہیں اور جلد ہی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں گی۔

    بھارت کے حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو عالمی سطح پر جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی مالی معاونت نہ ملنے پر شکوے کا اظہار کیا۔

    انٹرویو کے دوران سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔
    شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی معاونت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے سرکے چنر تیری سرکے پر خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسر ہیں، جنہوں نے اپنی مہارت اور محنت کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان قائم کی ہے۔

  • TUE APR 21 2026 | 10:37 AM

    فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

    پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے
    فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمے پر پر بحث ہوئی۔ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
    ایران نے ہماری شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا ، ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں ، جے ڈی وینس

  • MON APR 13 2026 | 01:13 PM

    سفارتکاری کا راستہ بند نہیں ، امریکا غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے ، ایران

    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمے پر پر بحث ہوئی۔ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات
    سفارتکاری کا راستہ بند نہیں ، امریکا غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے ، ایران

    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کا خاتمے پر پر بحث ہوئی۔ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
    ایران نے ہماری شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا ، ڈیل کے بغیر واپس جا رہے ہیں ، جے ڈی وینس

  • TUE MAR 31 2026 | 11:56 AM

    ماہرہ خان کا کرش کون ہے؟ اداکارہ نے دلچسپ جواب دے دیا

    گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔
    ماہرہ خان کا کرش کون ہے؟ اداکارہ نے دلچسپ جواب دے دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

    ماہرہ خان سے ٹاک شو کے سوال و جواب کے سیشن میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ پورے پاکستان کی کرش ہیں، لیکن آپ کا کرش کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔

    ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کا آغاز کردیا

    گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ یہ توقع نہیں رکھتیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری بالکل ہالی ووڈ کی طرز پر کام کرے، لیکن کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی حد تک گزارا کر لیتے ہیں، مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    عید سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کی نسبت زیادہ پسند ہے۔

    فضا علی کا دوسری شادی کا اعلان، تصاویر شیئر کر دیں

    اپنے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دیے تھے، جو ان کے لیے یادگار لمحہ تھا

  • TUE MAR 31 2026 | 11:17 AM

    امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    جعلی خبروں کے ذریعے تیل کی منڈی پر اثر ڈالا گیا،ایرانی حکومت سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے،محمد باقر
    امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

    اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقرنے واضح کیا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،عوام چاہتے ہیں ایران پر جارحیت کا سبق آموز اور مکمل سزا دی جائے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے تیل کی منڈی پر اثر ڈالا گیا،ایرانی حکومت سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امریکا ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ترکیہ،مصراور پاکستان متحرک

    دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ کچھ دوست ممالک کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ، امریکا نے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست کی تھی۔

    ایران نے پیغامات کا مناسب اور اصولی مؤقف کے مطابق جواب دیا،آبنائے ہرمز اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    امریکی صدر کا ایرانی پاور پلانٹ اور انفرااسٹرکچر کیخلاف 5 دن کیلئے حملے ملتوی کرنے کا حکم

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کے ہولناک نتائج ہوں گے۔

  • TUE MAR 31 2026 | 11:15 AM

    ہائی آکٹین استعمال کرنے پر افسران خود ادائیگی کریں گے، حکومت کا فیصلہ

    حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی اور تقریباً ساٹھ فیصد گاڑیوں کو محدود کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے
    ہائی آکٹین استعمال کرنے پر افسران خود ادائیگی کریں گے، حکومت کا فیصلہ

    حکومت پاکستان نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

    یہ فیصلہ ہائی آکٹین ایندھن پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر دو سو روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے کو سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین ایندھن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی صورت اس ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو اس کی ادائیگی متعلقہ افسر یا صارف کو ذاتی طور پر کرنا ہو گی۔

    یہ اقدام حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے وسیع تر کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔

    اس سے قبل حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی اور تقریباً ساٹھ فیصد گاڑیوں کو محدود کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

    تمام وفاقی وزارتوں، اداروں اور ذیلی محکموں کو نئی پالیسی پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی توانائی بچت اور کفایت شعاری کے متعدد اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں، جن میں سرکاری دفاتر کیلئے چار روزہ ورک ویک کی تجویز بھی شامل ہے۔

    ادھر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جہاں ایک جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، وہیں دوسری جانب ایرانی تیل کی ممکنہ فراہمی نے مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔

  • TUE MAR 31 2026 | 11:09 AM

WhatsApp