کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق سی ای او کے استعفے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارے افراد سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور بہتری ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق نئے سی ای او کی تقرری کا فیصلہ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا۔ اس دوران کمپنی کی آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
