ہم نیوز اسلام آباد بیورو کے پروڈیوسر خرم اقبال کو لاہور سے 15 سے 20 افراد اٹھا کر لے گئے۔
خرم اقبال کے بھائی نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خرم اقبال ایک بجے کے قریب لاہورکےعلاقے صحافی کالونی میں اپنی بہن کے گھرموجود تھے، 15 سے 20 لوگ دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور بھائی خرم اقبال کو اٹھا کر لے گئے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر کا صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس
صحافی خرم اقبال اسلام آباد کے رہائشی ہیں ان دنوں چھٹیوں پر اپنی بہن کے گھر لاہور میں موجود تھے۔
دریں اثناء پی ایف یو جے نے صحافی خرم اقبال کو گھر سے اٹھا لینے کی شدید مذمت کی ہے ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات واقعے کا فوری نوٹس لے کر صحافی کر بازیاب کرائیں۔
