مظفر آباد: آزاد کشمیر حکومت نے 16 فروری بروز پیر کو دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن میں تعطیل کا اعلان دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
مظفر آباد میں عام تعطیل ہو گی اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کل مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی اور کشمیری شریک ہوں گے، حکومت کے مطابق معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔
