وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پرآسٹریا روانہ ہوگئے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔
آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر (Chritisan Stocker) کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا، آسٹریا روانہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ… pic.twitter.com/DG41CRcvaY
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 15, 2026
وزیراعظم ویانا میں فیڈرل چانسلری میں کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم اور آسٹرین چانسلر سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے کاروباری اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بھارت کو ایسی شکست دی کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے،وزیراعظم پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ کی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائیریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
