چیئرمین علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے پاک بھارت میچ کے موقع کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ رافیل کی طرح بھارتی ٹیم کو گرائیں، اللہ ہمیں فتح نصیب کرے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اچھا کھیلے تو فتح ضرور ملے گی۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ماہِ رمضان ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے، اس دوران موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کیا جائے اور زیادہ وقت عبادات میں گزاریں۔
بہاول پور سے کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی
فلسطین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب سے حساس معاملہ ہے اور اس حوالے سے افواہ سازی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق حماس کے نمائندوں نے پاکستان کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ رکنے کے باوجود اسرائیلی بربریت نہیں رکی اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکی 19 فروری کو عالمی سطح پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں گے تاکہ غزہ میں مکمل امن قائم ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک آواز اٹھاتے رہیں گے اور مسجد اقصیٰ ہمیشہ قائم رہے گی۔ عالمی اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بربریت کو مستقل طور پر ختم کریں گے۔
دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بے گناہوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ جو شخص مسجد، امام بارگاہ، عبادت گاہ یا چرچ میں بچوں، عورتوں اور نمازیوں کو قتل کرے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ خودکش حملہ آوروں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور خارجیت پر اللہ کی لعنت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پگڑی اور داڑھی کا روپ دھار کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں بے نقاب کرنا ہوگا۔ فوج اور پولیس نے خوارجی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بے گناہوں کے قاتلوں کی حمایت کرتا ہے تو وہ افغانستان چلا جائے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی وحدت وقت کی ضرورت ہے اور ملک کو انتہا پسندی سے پاک کرنا ہوگا۔ جو قانون اور آئین کو تسلیم کرے گا وہی قابل قبول ہوگا۔
پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا
معاشی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ ماہ رمضان میں منافع پچاس فیصد کم کر دیں، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیے اور جو ضروری اشیاء مہنگی کرے گا وہ سخت جوابدہ ہوگا۔
پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے حوالے سے انہوں نے دعا کی کہ جس طرح رافیل کی شکست ہوئی، اسی طرح بھارتی ٹیم کو بھی شکست ہو اور اگر پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے تو فتح یقینی ہوگی۔
