گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو شکست دینے کی صورت پر قومی کرکٹ ٹیم کیلیے بڑا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جیت کے بعد قومی ٹیم کو خود ایئر پورٹ جا کر خوش آمدید کہوں گا۔ پاکستانی ٹیم پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔
پاک بھارت ٹاکرا ، 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت 40 لاکھ تک پہنچ گئی
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کپ جیتنے پر شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔
پاک بھارت میچ کیلیے گورنر ہاؤس میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں بڑی اسکرین پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوام کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں۔
