کراچی سمیت سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران پولیس کی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کے مطابق صوبے بھر میں 59,753 افسران و جوان مختلف سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔
329 کھلے مقامات، 7,939 مساجد، 664 امام بارگاہیں اور 1,344 شبینہ گاہوں پرمجموعی طور پر 54,237 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
بازاروں اور مارکیٹوں میں 5,407 افسران و جوان مستقل تعینات رہیں گے تاکہ خریداری کے دوران عوام کو ہرقسم کی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے، رمضان المبارک کے دوران جمعہ مبارک کی سیکیورٹی کے لیے 17,780 اضافی افسران اوراہلکار خدمات انجام دیں گے۔
سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ٹریننگ لازمی
شب قدر پر 17,996، جمعہ الوداع کے موقع پر 23,104، یوم علی کے جلوس پر 18,719 اور یوم علی کی مناسبت سے ہونے والی مجالس پر15,265 اضافی افسران وجوان تعینات کئے جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے تعاون سے شریعت اور قانون کے مطابق عبادات اور جلوسوں میں حصہ لیں تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں امن و امان قائم رہے۔
اس پلان کے تحت ہر اہم مقام اور عوامی اجتماع کی نگرانی کے لئے جدید نگرانی نظام اورموبائل وارننگ ٹیمیں بھی فعال رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
