پشاور: محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں 2019 سے 2026 کے دوران مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ افسر محکمہ جنگلات سوات نے سرکاری چیک میں رقم کا اضافہ کر کے فنڈز نکلوائے۔
مزید انکشاف کیا گیا کہ ملزم وقت کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں اپنی تنخواہ میں بھی اضافہ کرتا رہا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ملزم نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 23 لاکھ روپے کے سرکاری فنڈز اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ تاہم 93 لاکھ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 8فروری تک جمع شدہ ہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کاحکم
محکمہ خزانہ نے محکمہ جنگلات کو ملزم کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ساتھ ہی ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے اور بقایا رقم کی فوری ریکوری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
