راجستھان کی روایتی ڈش ’’کچری قیمہ‘‘ ایک خوش ذائقہ ڈش ہے جس کو سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
کچری قیمہ اپنے منفرد ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ ڈش خصوصی کچری مسالے اور کوئلے کے دم کی مدد سے تیار کی جاتی ہے، جو گوشت کو نہایت نرم اور لذیذ بنا دیتا ہے۔
کچری مسالہ راجستھانی کھانوں میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے اور گوشت کو گلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی مسالہ اس ڈش کو دیگر قیمہ پکوانوں سے منفرد بناتا ہے۔
کچری قیمہ کی تیاری کے لیے قیمہ، مختلف مصالحہ جات، ادرک لہسن، پپیتا پاؤڈر اور کچری پاؤڈر کو اچھی طرح پیس کر میرینیٹ کیا جاتا ہے، جس کے بعد اسے تیل میں فرائی کرکے پیاز، دہی اور مرچوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔
آخر میں کوئلے کے دم سے اس میں خاص خوشبو شامل کی جاتی ہے۔ یہ شاندار ڈش نان، پراٹھے اور تندوری روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
