جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم ٹھنڈا ہوگیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایات دیں کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں،نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
دوسری جانب لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی تیز بارش جاری ہے ، مال روڈ، جیل روڈ، لارنس روڈ کے علاقوں میں تیز بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔وارث روڈ، کوئنز روڈ، فیروز پور روڈ، مزنگ، عابد مارکیٹ کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش
سید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر،نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح پیر ودہائی میں 3 اور بوکڑا سی ٹی ٹی آئی آئی ٹوئیلو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،گولڑہ ای الیون میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کٹاریاں میں واٹر لیول کی سطح 4.5 فٹ،گوالمنڈی میں پانی کی سطح 1 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔کٹاریاں میں پری الرٹ لیول 11.4 فٹ ،گوالمنڈی میں 8.3 فٹ مقرر ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
آئندہ ڈیڑھ سے ساڑھے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، تلہ گنگ، فتح جنگ، ٹیکسلا میں بھی بارش متوقع ہے۔بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
