آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار فتح پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، عمدہ حکمت عملی اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قیادت کو بھی سراہا اور کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹنگ اسٹاف کی محنت اورعزم کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے آئندہ میچزمیں بھی قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کی اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
دوسری جانب لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پرانہیں مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
