ٹوبہ ٹیک سنگھ: شادی والا گھر سوگ میں ڈوب گیا، المناک حادثے نے نوبیاہتا دلہن کی بھی جان لے لی۔
موٹر وے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عبدالشکور کی اہلیہ، داماد، دلہن بیٹی، نواسی اور بھتیجی شامل ہیں، وین شادی سے واپسی پر ملتان سے رجانہ آ رہی تھی۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 133 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید
لاشیں قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ہے۔
