سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم لوگوں کا قتل انسانیت دشمنی ہے،دہشت گرد کسی نظریے یا جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی اخلاقی شکست ہے۔
مریم نواز کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت
سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا،ہماری فورسز اور قوم کا بلند مورال اور پیشہ ورانہ مہارت دشمن کیلئے واضح پیغام ہے۔
پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔
145 دہشتگرد ہلاک کیے، ہم ایک ہزار سال تک دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کو تیار ہیں، سرفراز بگٹی
آخری دہشت گرد اور سہولت کار کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،ریاست، عوام اور سیکیورٹی ادارے یکجا ہیں، دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔
