پنجاب حکومت نے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف بسنت پر پابندی عائد کردی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی، ٹیک آف کے راستوں کے اندر آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں۔
بسنت کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
جن علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں نادر آباد،گلشن کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے کے4 بلاکس شامل ہیں،الفیصل ٹاؤن،جوڑے پل،کینال بینک روڈ اور تاج پورہ کے علاقے بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں لاہورمیں ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی،سی او او علامہ اقبال ایئرپورٹ کا ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن، علی پارک ،نادر آباد،جوڑے پل، الفیصل ٹاؤن، تاج باغ، کینال بینک سمیت 15 علاقوں میں پابندی کی سفارش کی گئی۔
بسنت کی تیاریاں، لاہور سمیت چار اضلاع میں پتنگ سازی کی مشروط اجازت
ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمد و رفت محفوظ بنانے کیلئے پتنگ بازی پر پابندی کی سفارش کی۔دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 12 جنوری کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔
