رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہوں پر دسترخوان لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی دسترخوان لگانے کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اپنے شناختی کوائف، مقام کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات فراہم کریں گے، جس کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جگہ کا معائنہ کرکے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کرینگے۔
مسجد نبویؐ میں افطار دستر خوان کے پرمٹ کیلئے درخواستیں طلب
انتظامیہ کے مطابق شہر بھر سے اب تک 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ دسترخوان کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ بغیر رجسٹریشن اور اجازت نامے کے دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
