محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وزیرستان، لکی مروت، پارا چنار،کرک اور بنوں میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
