وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بائکیا اور ٹیکسی چلانے والوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 4 روز میں مجموعی طور پر 4466 افراد نے رجسٹریشن کرائی ، بغیر رجسٹریشن بائکیا چلانے پر 14 موٹر سائیکلز کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت منتقلی کا نظام تبدیل
رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ سکرین پر لگانا لازمی ہے ،شہری کیو آر کوڈ کو سکین کرکے فوری ڈرائیور کی ویریفیکیشن کر سکتے ہیں۔ ڈرائیورز کیلیے ہر سواری اور سفری معلومات فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن سے شہریوں کا سفر مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے گا، شہری بغیر رجسٹرڈ بائکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر مت کریں۔
