چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔
بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سہ ماہی قسط اب ساڑھے 14 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
بی آئی ایس پی کی امدادی رقم مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجنی چاہئے ، وفاقی محتسب
علاوہ ازیں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں، شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کیا جائے۔
