خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک سمیت ملحقہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔
اٹک اور چکوال میں سونے کی کان کنی اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی
رپورٹس کے مطابق دریاؤں کے کناروں پر جاری غیر قانونی کان کنی سے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا، پانی آلودہ ہو رہا تھا۔
حکم نامے کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

1 Comment
ظالم حکومت ہیں عوام کو نقصان پہنچانے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اس لیے ذلیل وخوار ہے