سندھ کے مطلوب ترین ڈاکو ثناء اللہ عرف ثنو شر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، ثنو شر نے میرپور ماتھیلو میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے اس کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد اس کی گرفتاری کو بڑی پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنوشرکے خلاف سندھ کے مختلف شہروں اور پنجاب میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
لاہور میں پارلیمانی سیکرٹری سلطان طارق کی گاڑی کو حادثہ، زخمی
اس پر ایک ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام بھی ہے، جبکہ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں بھی وہ مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب کی قیادت میں کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
