لاہور: معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے۔
معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے اہلخانہ کے مطابق وہ دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جبکہ گزشتہ چند روز سے انہیں نمونیا کا عارضہ بھی لاحق تھا۔
سید سلمان گیلانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
مرحوم نے اپنی فکر انگیز اور با مقصد شاعری کے ذریعے معاشرے میں شعور، اقدار اور دینی و ملی احساس کو اجاگر کیا۔ ان کا اسلوب باوقار، پیغام مثبت اور کردار سنجیدہ ادبی روایت کا آئینہ دار تھا۔
سید سلمان گیلانی اپنے منفرد کلام اور جداگانہ اسلوب کے باعث ادبی حلقوں میں خاص پہچان رکھتے تھے۔ ان کی شاعری میں فکری گہرائی اور معاشرتی موضوعات نمایاں تھے، جس کی بدولت انہیں اہل ادب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل سے کسانوں کو مفت زمین ملنا شروع ہو جائے گی، مریم نواز کا اعلان
ادبی شخصیات اور حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
