نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈ کے حوالے سے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے لاہور سمیت ملک بھر میں دو ہزار سے زائد فرنچائزز کو شناختی کارڈ سروسز کا اختیار دے دیا۔
لاہور ریجن میں 270 سے زائد منتخب ای سہولت مراکز پر نادرا خدمات فراہم کی گئی ہیں، اب شہری لمبی قطاروں اور رش سے بچنے کیلئے قریبی فرنچائز سے رجوع کر سکیں گے۔
نادرا فرنچائزز سے شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ کا متبادل حاصل کیا جا سکے گا، اس سے قبل نادرا فرنچائزز پر صرف بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی تھی۔
عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، انجکشن کی دوسری خوراک دے دی گئی
ترجمان نادرا کے مطابق شہریوں کو تیز، آسان اور قریبی سطح پر خدمات فراہم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
