پاکستانی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ، برطانیہ جانے والے پاکستانی اب ای ویزا استعمال کر سکیں گے۔
ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ سفر کرنے والوں کیلئے اب نیا ای ویزا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر لگانے کے بجائے ای میل کے ذریعے تصدیق فراہم کی جائے گی۔
چین کا برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
ترجمان کے مطابق ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہو گی اور بائیومیٹرکس کیلئے ویزا سینٹر حاضری لازمی ہو گی ،
کامیاب درخواست گزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کا ڈیجیٹل ریکارڈ جاری کیا جائے گا۔
بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ واپس لینے کیلئے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں، ای ویزا زیادہ محفوظ نظام ہے، دستاویزات گم یا خراب ہونے کا خدشہ کم ہو گا۔
عازمین حج کیلئے اہم خبر، سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی
ہائی کمیشن کے مطابق شیئر کوڈ کے ذریعے بارڈر پر ویزا اسٹیٹس ثابت کیا جا سکے گا ، ویزا پراسیسنگ وقت اور اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں ۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے درخواست کا بڑا مرحلہ ختم ہو گیا ، شیئر کوڈ سسٹم سے ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا آسان ہو گیا ہے۔
